برطانیہ کا تمام سکولز دوبارہ کھولنے کا اعلان

0

لندن(اے ون نیوز)سیکریٹری برائے تعلیم گیون ولیمسن کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تمام اسکولز 19 جولائی سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

ان طلبہ کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جو کسی کورونا کے متاثرہ شخص سے رابطے میں آئے تھے تاہم اگر ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آتی ہے تو انہیں اسکول جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ولیمسن نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن پروگرام کو یقینی بناتے ہوئے ایسے ضروری اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں جس سے خاص کر بچے اور بڑے دونوں اپنی معمول کی زندگی کی جانب واپس جا سکیں۔

سیکریٹری برائے تعلیم نے پابندی ختم کرتے ہوئے وضاحت دی کہ تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم نے عالمی وبا سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔

اس معاملے پر نیشنل ایجوکیشنل یونین کے جوائنٹ جنرل سیکریٹری نے برطانوی حکومت کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے متعلق پالیسی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے چند روز قبل اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی پابندیوں کو رواں ماہ کی 19 جولائی سے ختم کردیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here