سندھ میں نویں،دسویں کے امتحان مذاق بن گئے،ہر پیپرآئوٹ،سرعام نقل

0

کراچی(اے ون نیوز)سندھ میں نویں ،دسویں کے امتحان مذاق بن گئے،ہر پیپر آئوٹ،سرعام نقل
نے امتحانات کے انتظامات کا بھانڈا پھوڑدیا

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک امتحانات جاری ہیں، دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا دوسرا اور آخری پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔

میٹرک بورڈ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہوگیا۔ چئیرمین میٹرک بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ دسویں جماعت سائنس گروپ کے اختیاری مضمون ریاضی کا پرچہ آج ہوا۔ شیڈول کے مطابق پرچہ ساڑھے نو بجے تھا تاہم پندرہ منٹ پہلے ہی آوٹ ہوگیا، تاہم میٹرک بورڈ پرچہ وقت پر شروع کرانے میں کامیاب ہوگیا۔

اس حوالے سے پہلے پیپر میں کوتاہی برتنے والے 38 سی سی اوز کو معطل کیا گیا تھا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ نقل کے معاملے پر بھی کارروائی جاری ہے، ثابت ہوا تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ادھر لاڑکانہ میں نویں جماعت کے امتحانات میں بھی نقل عروج پر ہے۔ نویں جماعت کا کیمسٹری کا پیپر واٹس اپ پر دستیاب ہے۔ امیدوار سینٹروں کے اندر موبائل فونز اور گائیڈوں کی مدد سے نقل کرتے رہے۔

نوشہروفیروز میں میٹرک امتحانات مذاق بن گئے، پیپر آؤٹ ہونا معمول، محراب پور میں نویں کلاس کا کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ نوابشاہ میں بھی نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔ کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا گروپس میں وائرل تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here