قطر میں 2 پاکستانی طالب علموں کا اعزاز

0

قطر (اے ون نیوز) قطر یونیورسٹی سے مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی میں اول پوزیشن حاصل کرکے امیر قطر سےگولڈ میڈل حاصل کیا۔ سفیر پاکستان سید احسن شاہ نے بھی تعریفی شیلڈ سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق قطر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علموں یوسف اشفاق اور عدنان خان نے مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی مکمل کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التانی نے گولڈ میڈل سے نوازا۔ پاکستانی طالب علموں کی اس قابل فخر کارکردگی پر قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضاشاہ نے بھی سفارتخانہ پاکستان قطر میں منعقدہ تقریب میں انہیں تعریفی شیلڈ سے نوازا.

پاکستانی طالب علم یوسف اشفاق نے بیالوجی و ماحولیاتی سائنس میں جبکہ عدنان خان نے مکینیکل انجینیئرنگ میں Phdمکمل کی اور اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔ حلقہ احباب قطرکے صدر ڈاکٹر محمد اقبال نے بھی گولڈ میڈل پانے والے نوجوانوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here