تازہ تریندنیا

امریکی اور چینی صدور کی بڑی ملاقات

بالی(اے ون نیوز)انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں امریکی اور چینی صدور کی ملاقات ہوئی، امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ چین اور امریکہ مقابلے کو تصادم میں بدلنے سے روک سکتے ہیں۔

وائٹ ہاوس سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر اور چینی صدر نے ترجیحات اور مسائل پر کھل کر بات کی۔

صدربائیڈن نے چینی ہم منصب کوکہا کہ امریکہ چین کے ساتھ مقابلہ جاری رکھے گا لیکن مقابلہ تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے، بائیڈن نے کہا کہ امریکا اور چین کو مقابلے کو منظم اور رابطوں کو برقرار رکھنا ہے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق بائیڈن نے یوکرین میں روسی جنگ پر بھی چینی صدر شی جن پنگ سے بات کی، دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ جوہری جنگ کبھی نہیں ہونی چاہیے، دونوں رہنماوں نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی مخالفت بھی کی۔

بائیڈن نے چینی صدر سے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، بائیڈن نے تائیوان کے معاملے پر چین کے جارحانہ اقدامات پر بھی اعتراضات اٹھائے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی چینی صدور نے رابطوں کے لیے اہم حکام کو ذمہ داریاں دینے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button