تازہ ترین

جنرل باجوہ نے اپنے44سالہ کیرئیر میں کتنے وزرائے اعظم اور صدور کے ادوار دیکھے؟

اسلام آباد(اے ون نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ایک (ہفتے میں 29نومبر )کو اپنی بید اپنے جانشین کے حوالے کردیں گے۔ وہ طویل ترین فوجی کیریئر رکھنے والے جنرلوں میں سے ایک ہیں۔ 62سالہ جنرل باجوہ کی فوجی خدمات کا دورانیہ 44 برسوں پر محیط ہے۔

انہوں نے فوج میں شمولیت1978ءمیں اختیارکی24اکتوبر 1980ءکو کمیشن حاصل کیا۔ وہ 2190 دن (6سال) آرمی چیف رہیں گے۔ انہوں نے 29نومبر 2016کو جنرل راحیل شریف کی جگہ کمان سنبھالی۔

اپنے دور سپہ سالاری میں انہوں نے 5وزرئے اعظم (نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، نگران جسٹس (ر) ناصرالملک، عمران خان اور شہباز شریف کے ساتھ کام کیا۔ موجودہ صدر عارف علوی اور ممنون حسین مرحوم صدر رہے۔ 28نومبر 2019ءکو سپریم کورٹ نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم نامہ معطل کردیا اور کہاکہ ایسا کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے۔

تاہم عدالت نے اس حکومتی یقین دہانی پر کہ مدت ملازمت میں توسیع کے لیے پارلیمنٹ دستور سازی کرے گی۔ جنرل باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔ بعدازاں قانون کی پارلیمانی منظوری کے بعد 28جنوری 2020ءکو مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کردی گئی۔

جنرل (ر) پرویز مشرف کا فوجی کیریئر بھی طویل یعنی 45 سال 7ماہ اور 9 دنوں پر محیط رہا۔ جنرل ضیاءالحق یکم مارچ 1976 کو 51 سال کی عمر میں آرمی چیف بنائے گئے تھے، وہ 12سال 5ماہ 16دن آرمی چیف رہے۔

جنرل ایوب خان 43برس کی عمرمیں آرمی چیف بنائے گئے تھے، وہ کم عمرترین فوجی سربراہ رہے۔ میجرجنرل افتخار خان کی حادثاتی موت کے باعث بھی انہیں قبل از وقت ترقی ملی تھی۔ جنہیں پہلا مقامی کمانڈر انچیف نامزد کیاگیا تھا۔ ایوب خان ، یحییٰ خان، ضیاءالحق اور پرویز مشرف ملک کے صدر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button