تازہ ترین

دیور بھابھی کو یرغمال بنانیوالے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی(اے ون نیوز)کراچی کے علاقے گلبرگ میں پولیس سے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے سے قبل سلور گینگ کے ڈاکوﺅں نے خاتون اور مرد کو یرغمال بنایا تھا۔

گلبرگ بلاک 12 میں بمبئی بیکری کے قریب پولیس سے مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ہلاک ڈاکووں کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

گلبرگ بلاک 12 میں 3 ملزمان گھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس فوری پہنچ گئی۔ملزمان نے بنگلے کے رہائشی حامد رضا اصغر اور ان کی بھابی کو یرغمال بنا لیا تھا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے تھے۔ملزمان نے آگے جا کر خاتون اور مرد کو چھوڑ دیا تھا، 4 میں سے 3 ملزمان نے پینٹ شرٹ اور 1 نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button