تازہ ترینخیبر پختونخواہ

صوابی ،زبانی تکرار پر باپ 2 بیٹوں سمیت قتل

صوابی (بیورورپورٹ)موضع کلابٹ کے محلہ نیا بڑھ میں کرکٹ گرانڈ میں پیچ پرزبانی تکرار کے نتیجے میں دو ملزمان نے گھر کے سامنے باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ٹوپی منتقل کیا ملزمان فرار ہوگئے تھانہ ٹوپی کے آیف آئی آر کے مطابق ھدایت اللہ ولد محمد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ اسکے بھائی قیصر اور ملزمان ہارون ولد محمد بہادر اور اسامہ ولد محمد ظاہر کے مابین گذشتہ دوپہر کو گراﺅنڈ کے پیچ پر کرکٹ گراﺅنڈ میں زبانی تکرار ہوئی تھی

منگل کی رات ہم گھر کے قریب موجود تھے کہ اس دوران ہارون اور اسامہ جو مسلح تھے نے آکر ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا والد 60سالہ محمد اقبال اور دونوں بھائی 30سالی عنصراور26سالہ قیصر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ میں اور بھتیجا ا بوبکر بال بال بچ گئے

ٹوپی پولیس نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تینوں مقتولین کو بدھ کے روز اپنے آبائی قبر ستان موضع کلابٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔جب ایک گھر سے باپ اور دو بیٹوں کے جنازے اٹھے تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button