تازہ ترینشوبز

فلمسٹارعامر خان کی بیٹی نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

ممبئی(اے ون نیوز)بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر سے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرا اور نوپور کی منگنی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں عامر خان ان کی سابقہ اہلیہ کرن راو ، رینا دتہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر آئرا کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں سرخ جبکہ نوپور کو کالے اور سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

آئرا خان نےگزشتہ سال نوپور شیکھر کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

آئرا عامر خان اور ان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button