تازہ ترینخیبر پختونخواہ

قبر کی کھدائی پر جھگڑا، بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کردیا

مردان(بیورورپورٹ)شہری علاقہ باڑی چم میں زبانی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ ا±تاردیا اورفرارہوگیا

اس حوالے سے نیومسلم آباد باڑی چم کے رہائشی گل شیرولد شادمحمد نے تھانہ ہوتی کو بتایاکہ ہمارے ایک رشتہ دار کی فوتگی ہوئی تھی وقوعہ کے وقت میرے بیٹے علی شیر نے اپنے بھائی فاروق شیر کو قبر کی کھدائی کے لئے اٹھنے کو کہا جس پر دونوں بھائیوں کے مابین تکرارہوگئی جس پر علی شیر طیش میں آگیا اور اسلحہ آتشین سے فائرنگ کردی جس سے فاروق شیر موقع پر جان بحق ہوگیا ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button