تازہ ترینٹیکنالوجی

واٹس ایپ ویب پر صارفین کی پسند کیلئے تصاویر اور ویڈیوز کا دلچسپ فیچر پیش

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کا دلچسپ فیچر  متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی قسم کا میڈیا یعنی تصاویر، ویڈیوز ، گرافکس انٹرچینج فارمیٹ (GIF) اور ڈاکیومنٹس کو فارورڈ کرتے ہوئے ‘کیپشن’ بھی درج کرسکیں گے۔

یعنی اگر آپ کسی قسم کا میڈیا ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ ‘کیپشن’ لکھا جا سکے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی، لیکن اب باآسانی تصاویر اور ویڈیوز کو فاروڈ کرتے وقت کچھ بھی لکھا جاسکے گا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیچر صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اگر صارف چاہے تو لکھا ہوا کیپشن ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا کیپشن بھی درج کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ صارفین اب بھی اس فیچر کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہیں، ان کے لیے یہ فیچر کچھ دنوں میں پیش کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button