تازہ ترینکینیڈا

چینی صدر کی کینیڈا کے وزیراعظم سے ناراض ہونے کی وجہ سامنے آ گئی ،ویڈیو دیکھیں

بالی (اے ون نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والے جی 20 سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کی کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹریڈو کو "ڈانٹتے” ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔

جی 20 سمٹ کے دوران چینی صدر نے کینڈین وزیر اعظم سے کہا ‘ہم نے جس چیز پر بھی بات کی وہ اخبارات میں لیک ہو گئی، یہ مناسب نہیں ہے۔ اور اس طرح بات چیت نہیں کی گئی۔

اس کے بعد کینیڈین وزیر اعظم کو خوش دلی سے جواب دیتے ہوئے سنا گیا، ‘کینیڈا میں، ہم آزادانہ اور کھلے انداز میں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے ہاں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم مل کر تعمیری طور پر کام کرنا جاری رکھیں گے، لیکن ایسی چیزیں بھی ہوں گی جن پر ہم متفق نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے ہاتھ ملایا اور چینی صدر نے چینی زبان میں کچھ کہا جس پر ساتھ کھڑے مترجم نے کہا "یہ بہت اچھا ہے، لیکن آئیے پہلے شرائط طے کرلیتے ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button