تازہ ترین

کراچی ،شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا

کراچی(اے ون نیوز) شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او موچکو چوہدری شاہدنے بتایا کہ دہرے قتل کا یہ واقعہ غیرت کے نام پر بلدیہ رئیس گوٹھ میں پیش آیا جس میں ملزم علی خان نے اپنی بیوی 32 سالہ مومل اور اس کے آشنا 28 سالہ رستم کو گھر کے اندر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

انہوں ںے بتایا کہ مقتول رستم ملزم کے ماموں کا بیٹا ہے جو کہ حب چوکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی جس میں 3 بیٹے اور 2 بیٹاں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اسے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 5 خول ملے ہیں، ملزم سبزی فروش ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button