تازہ ترینشوبز

اداکار ببرک شاہ کا چار سالہ بیٹا گھر میں ہی المناک حادثے میں انتقال کر گیا

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کے چار سالہ بیٹے کا انتقال ہوگیا۔

اداکار کی جانب سے یہ افسوسناک خبر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرمداحوں کو دی گئی، انہوں نے بیٹے زاویار شاہ کی دو تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہا۔

برک شاہ نے لکھا کہ ‘میرے تمام بیٹوں میں سے یہ سب سے زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو’۔

ساتھ ہی اداکار نے بیٹے کے لیے دعا کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ببرک شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بیٹے کی موت پانی کے ٹینک میں ڈوبنے کا باعث ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button