تازہ ترینذرا ہٹ کے

چیف سیکرٹری بلوچستان کی میٹنگ کے دوران ”چوہا“کیک کھاتا رہا۔۔ویڈیو دیکھیں

چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی کی میٹنگ کے دوران چوہا میز پر رکھے کیک سے لطف اندوز ہوتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  بلوچستان کے چیف سیکرٹری عبد العزیز عقیلی ایک میٹنگ میں بیٹھے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبد العزیز عقیلی بات چیت میں مصروف ہیں جبکہ چوہا کیک سے محظوظ ہو رہا ہے، چوہا عبد العزیز عقیلی کے سامنے پلیٹ میں رکھا فروٹ کیک کھا رہا تھا۔

ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button