تازہ ترینشوبز

پولیس نے دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا

عامر لیاقت حسین مرحوم  کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کو پولیس نے اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لودھراں کے نواحی گاؤں  ڈانوراں میں دانیہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کا اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آسکا تاہم موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ان کی والدہ کچھ دیر میں لودھراں پریس کلب میں اس حوالے سے بات کریں گی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button