تازہ ترینکھیل

حارث رﺅف نے نکاح کے بعد اہلیہ کے سامنے ہاتھ کیوں جوڑے؟خود ہی وضاحت کر دی

قومی کرکٹر حارث رؤف نے نکاح کے روز اہلیہ مزنا مسعود کے آگے ہاتھ جوڑنے کی وجہ بتادی ۔

حال ہی میں شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی ٹیم کے متعدد ارکان نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا تھا جہاں بولرز نے طالب علموں سے خوشگوار انداز میں  گفتگو کی جب کہ ساتھ ہی ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

اسی دوران حارث سے یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے سوال کیا کہ سر آپ نکاح کے روز فوٹوشوٹ کے دوران اہلیہ مزنا سے معافی کیوں مانگ رہے تھے؟ اس پر پہلے تو حارث ہنس پڑے اور پھر بتایا کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی، جو شوٹ کررہا تھا اس نے غلط ریکارڈ کیا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے نکاح کیا جس کی ویڈیو میں حارث کو مزنا مسعود کے آگے ہاتھ جوڑتے اور پھر جوڑے کو ہنستے دیکھا گیا تھا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button