پاکستانتازہ ترین

نواز شریف واپس آئیں ، انہیں انکے انتخابی حلقے میں شکست دوں گا، عمران خان

گوجرانوالہ(اے ون نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے نوازشریف کو وطن واپس آ کر اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک قوم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوتی، اس کا دنیا میں کوئی مقام نہیں ہوتا، آزاد قوموں کے حقوق ہوتے ہیں، جو غلام ہوں ان کی پرواز اوپر نہیں ہوتی عام آدمی تھانے اور کچہری میں رلتا ہے، ارشد شریف کو ملک چھوڑنا پڑا اس کو قتل کیا گیا کیونکہ وہ حق پر کھڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں نوازشریف نہیں کہ پاکستان سے بھاگ جاو¿ں ، نوازشریف انتظار کر رہا ہے کہ اس کو طاقتور لوگوں سے این آر او مل جائے اورپھر وہ واپس آجائے، ہم سب مل کرنوازشریف کا اسقبال کریں گے، ان کو ایئرپورٹ سے اڈیالہ جیل لے کرجائیں گے، باہرسے سکرپٹ دی جاتی ہے روس سے سستا تیل نہیں لینا، امریکا سے این او سی لیا جاتا ہے کہ روس سے تیل لے سکتے ہیں یا نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی، نوازشریف اور زرداری مل کر سازش کر رہے ہیں، آصف زرداری ملک کی سب سے بڑی بیماری ہیں، آصف زرداری تیاری کر لیں آپ کے پیچھے سندھ آ رہا ہوں، سندھ کے لوگوں کو آزادی کی ضرورت ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ اعظم سواتی اور شہباز گل کو انصاف فراہم کریں، چیف الیکشن کمشنر شریف خاندان کے گھر کا نوکر بن چکا ہے، مجھ پر درجنوں مقدمات درج کئے گئے الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانے کے لئے عدالت جاو¿ں گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے چیلنج کیا کہ نواز شریف جب بھی واپس آو¿ اور الیکشن لڑو، چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں جا کر تمہیں ہراو¿ں گا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ گوجرانوالہ سے گزر رہا ہے اور ہم ایک انقلاب کی جانب گامزن ہیں۔ ہم نے قانون وآئینی جنگ لڑنی ہے، ہمارا مقابلہ مجرموں سے ہے، چیف جسٹس صاحب اگرآپ اورعدلیہ لوگوں کے لیے کھڑے نہیں ہونگے توکون کھڑا ہوگا؟ کس بنیاد پرہمارے لانگ مارچ کی کوریج بند کی گئی ہے، ہم پاکستانی ہے کس چیزکا خوف ہے؟ یہ قوم جاگ چکی ہے، کوئی بھی اس شعورکوبوتل میں بند کرنے کی کوشش کرے گا وہ اس سمندرمیں بہہ جائے گا، انسانوں کا سمندراسلام آباد کی طرف آرہا ہے، ہم ملک میں حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ رانا ثنا جیسے قاتلوں سے ہے، شریف،زرداری مافیازکے سامنے قوم نہیں جھکے گی، جوبھی ان کے ساتھ کھڑا ہوا گا وہ ذلیل اورتباہ ہوگا، ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈرکی امت ہے کوئی بھیڑ،بکریاں نہیں، وہ دن چلے گئے، عوام ملک میں قانون اورانصاف کی بالادستی چاہتے ہیں، ڈنڈے مار کر اِدھر اور ا±دھر کرنے والے دن چلے گئے۔

جس ملک میں ظلم کا نظام ہو وہاں خوشحالی نہیں آ سکتی، امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، چھوٹا چور جیل، اربوں ڈالر ملک کے لوٹنے والے بیرون ملک لے گئے، نوازشریف نے لندن کے مہنگے علاقے میں چار فلیٹس تسلیم کیے، ہمارا انصاف کا نظام بڑے چوروں کو نہیں پکڑ سکتا، انہوں نے قانون ایسا بنادیا ہے بڑے چوروں کو نہیں پکڑسکتا۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے لکھا کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ گوجرانوالہ سے گزر رہا ہے اور ہم ایک انقلاب کی جانب گامزن ہیں۔ عوام کی شرکت سے شرکا کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، قوم حقیقی آزادی کی ہماری پکار کی حمایت کا ایک واضح پیغام دے رہی ہے۔نواز، زرداری پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑوانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان بھی اس لیے الگ ہوا کیونکہ وہ لوگ بنیادی حقوق سے محروم تھے، ا±س وقت کے سیاستدان نے پاکستان کی فوج کو مشرقی پاکستان کے خلاف کھڑا کردیا تھا اور نتیجتاً پاکستان ٹوٹ گیا تھا۔ آج پھر لندن میں بیٹھا ہوا شخص نواز شریف اور آصف زرداری دونوں مل کر کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کریں، یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔عمران خان نے کہا ہم ایک انقلاب کی جانب گامزن ہیں، چوروں کے ٹولے کو گھر بھیج کر عوامی حکومت لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button