تازہ تریندنیا

ایران نے اسرائیل کےلئے جاسوسی کرنےوالے 4افراد کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں سزا پانے والے چاروں افراد کو آج صبح سزائے موت دی گئی۔

ایران کی عدلیہ کی جانب سے بھی چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاروں پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرنےکاالزام تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایران کی عدالت نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر چوری چکاری، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر 4 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button