تازہ ترین

تحریک انصاف پر تنقید،سوشل میڈیا صارفین نے کامران شاہد کی درگت بنا دی

لاہور(اے ون نیوز) نجی ٹی وی چینل کا اینکر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران شاہد نے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوشل میڈیا کسی کو چھوڑ ہی نہیں رہا۔

(1) Omar sarfraz Cheema🇵🇰 on Twitter: "کامران شاہد نےہم انصافین کے ماں باب کی تذلیل کی کپتان کے سب کھلاڑی اس ٹرینڈ میں شامل ہوں. #بدزبان_گھٹیا_کامران_شاہد https://t.co/gfeDoLuTEj” / Twitter

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے باپ کو نہیں چھوڑتے اگر وہ عمران خان کے اوپر سوال اٹھا لیں۔ سوشل میڈیا پر آپ کے جو بندے بیٹھے ہوئے ہیں وہ اپنی ماں اور باپ کو نہ چھوڑیں۔

کامران شاہد نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن کو ان کی والدہ کہہ دیں کہ عمران خان نے یہ بات ذرا سی غلط کہہ دی ہے تو وہ انہیں بھی نہ چھوڑیں۔ ایسی ٹیم تیار ہوئی ہے۔ بدتمیز ٹیم آپ نے سوشل میڈیا پر تیار کر دی ہے اور اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس کو آزادی کہتے ہیں اور اصل آزادی آپ نے دی نہیں ہے۔

(1) 🦋PTI🦋قرثم🦋≼≽ on Twitter: "Kamran shahid is low level journalist even I am not considering him as journlist these are puppets #پاکستان_بچاؤ_مارچ #بدزبان_گھٹیا_کامران_شاہد https://t.co/CPQEWJXUJr” / Twitter

پروگرام کے بعد اینکر کامران شاہد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا گیا اور مختلف میمز کے ساتھ نازیبا الفاظ بھی ادا کیے گئے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ہم وہ لوگ ہیں جب عمران خان بھی غلط کام کرے تو اسے غلط کہتے ہیں کیونکہ ہم کرائے کے ایکٹیویٹس نہیں، اور یہ بھی سچ ہے جو عمران خان پر تنقید کرے گا اسے گھر تک چھوڑ آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button