تازہ ترینکھیل

فٹبال ورلڈ کپ: پانچ بارکے چیمپئن برازیل کو شکست، کروشیا سیمی فائنل میں داخل

عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے اعصاب شکن کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا نے ہاٹ فیورٹ برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں میگا ایونٹ جاری ہے جس کا کوارٹر فائنل میچ برازیل اور کروشیا کے مابین کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں، اضافی وقت میں  میچ 1،1 سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی ککس پر فیصلہ ہوا۔

اعصاب شکن مقابلے میں پنالٹی ککس پر کروشیا نے 2 کے مقابلے میں برازیل کو 4 گول سے  شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button