تازہ تریندنیا

مسافر طیارے کا رن وے پر آگ بجھانے والی گاڑی کے ساتھ خوفناک تصادم 

پیرو میں مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے رن وے پر ٹیک آف کے وقت ٹرک سے ٹکرا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاز اور آگ بجھانے والی گاڑی میں تصادم کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے جہاز کے مسافر اس حادثے میں محفوظ رہے۔رپورٹس کے مطابق رن وے پر ٹکر سے آگ بجھانے والے ٹرک میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار 20 مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button