تازہ ترینذرا ہٹ کے

بھارت میں خاتون ٹیچر نے طالبہ سے شادی کےلئے اپنی جنس تبدیل کروالی

راجستھان(اے ون نیوز) بھارت میں ایک استانی نے طالبہ سے شادی کے لیے اپنی جنس تبدیل کروالی۔

بھارتی ریاست راجستھان کے ایک سکول کی ٹیچر مِیرا کو طالبہ کلپنا سے محبت ہوگئی اور اپنی محبت کو پانے کے لیے سکول ٹیچر نے جنس بھی تبدیل کروالی۔

جنس کی تبدیلی کے بعد سکول ٹیچر میرا نے اپنا نام آروو کنتل رکھا اور کلپنا سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب میں جوڑے کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی،آروو نے بتایا کہ کلپنا سے اسکول کے کھیل کے میدان میں ملاقات ہوئی اور تھوڑی بات چیت کے بعد ہی ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔

سکول ٹیچر میرا جو اب آروو بن چکے ہیں نے مزید بتایا کہ مجھے شروع سے محسوس ہوتا تھا کہ میں لڑکی نہیں لڑکا ہوں۔ اس لیے پہلی بار 2019 میں اپنی سرجری کروائی،دوسری جانب کلپنا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی ہی نظر میں آروو سے پیار ہوگیا تھا اگر وہ اپنی جنس تبدیل بھی نہ کراتے تب بھی میں انہی سے شادی کرتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button