تازہ ترینشوبز

شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر اداکارہ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

 نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ سے شعیب ملک اور ان کے فوٹوشوٹ کے بعد سامنے آنے والی افواہوں سے متعلق سوال کیا جس پر عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن  چند میڈیا ہاؤسز نے  ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو جس کے بعد وہ ایک پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ تھا اور اگر وہ ایک شخص سے تعلق میں ہوتیں تو باقاعدہ فوٹوشوٹ کیوں کرواتیں اور اسے آن لائن پوسٹ کیوں کرتیں۔اداکارہ کا کہنا تھا وہ شادی شدہ لوگوں کے معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button