تازہ ترینذرا ہٹ کے

جنوبی سوڈان کے صدر کا دورانِ پریڈ پینٹ میں پیشاب نکل گیا، ویڈیو دیکھیں

جنوبی سوڈان کے صدر کا دورانِ پریڈ پینٹ میں ہی پیشاب خطا ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان کے 71 سالہ صدر سلوا کیر ایک تقریب میں موجود تھے جہاں قومی ترانے کے دوران ان کا پینٹ میں پیشاب خطا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا جس پر وہاں موجود صحافیوں نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، حکام نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے 6 صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جن صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ان کا تعلق جنوبی سوڈان کے سرکاری ٹی وی سے ہے اور ان پر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔

سلوا کیر 2011 میں جنوبی سوڈان کے آزاد ہونے سے ملک کے صدر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button