تازہ ترینکینیڈا

ٹورونٹو کے شمالی علاقے وان میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک

ٹورونٹو(اے ون ٹی وی کینیڈا)اتوار کی شب فائرنگ کے واقعہ میں حملہ آور سمیت 6 افراد کے ہلاک ہوگئے،واقعہ جین اسٹریٹ اور ردرفورڈ کے سنگم پر واقع رہائشی عمارت میں پیش آیا۔

قتل کے ہولناک واقعہ کے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا ہے،یارک پولیس چیف نے کہا کہ تمام افراد موقع پر ہلاک ہو گئے،پولیس چیف کے مطابق حملہ آوار پولیس مقابلے میں مارا گیا،حملہ میں ایک خاتون شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل،اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد مختلف یونٹس کے رہائشی تھے۔

پولیس کو فون پر اطلاع ملی تھی کہ ایک مسلح شخص بلڈنگ میں دیکھا گیا ہے،پولیس کی بھاری نفری نے اپارٹمنٹ بلڈنگ کو گھیرے میں لے لیا،بلڈنگ کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا،متعدد مکین بے گھر،پولیس کی رہائشیوں سے تعاون کی اپیل،پولیس کا عملہ بلڈنگ کی تمام منزلوں کی جانچ میں مصروف،آخری خبریں آنے تک معاملے کی تحقیقات جاری ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button