تازہ تریندنیا

طالبان نے 9 سال بعد ملا عمر کی تدفین کا مقام بتا دیا

کابل(اے ون نیوز)افغان طالبان نے نو سال بعد امیر ملا محمد عمر کی تدفین کا مقام بتا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 میں وفات پانے والے ملا محمد عمر کی قبر افغان صوبے زابل کے ضلع سیوری میں ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملا محمد عمر کی آخری آرام گاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تصاویر میں قبر پر فاتحہ خوانی کرتے طالبان وزیراعظم ملا حسن اخوند اور افغان کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملک پر قبضے اور دشمنوں کی جانب سے قبر کو نقصان پہنچانے کے خدشے پر قبر کا مقام خفیہ رکھا گیا تھا۔ تاہم اب ایسا کوئی خطرہ نہیں ہیں، لوگ ملا محمد عمر کی قبر کی زیارت کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی وفات 2013 میں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button