تازہ ترینشوبز

ورون دھون کا ثانیہ مرزا کے حوالے سے حیران کن انکشاف

 بالی ووڈ سٹار  ورون دھون کا شمار فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں وہ اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ اپنی فلم بھیڑیا کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

فلم کی پروموشن کے دوران حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ورون دھون نے ثانیہ مرزا کے حوالے سے ایک انکشاف بھی کیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مضحکہ خیز لیکن خوبصورت یادوں کو بیان کرتے ہوئے ورون دھون نے بتایا کہ اداکاری میں آنے سے قبل میں ایک پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ اشتہار میں کام کر رہا تھا جس میں ثانیہ مرزا بھی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تقریباً 300 جوتے لینے تھے اس لیے میں ممبئی میں واقع مال گیا اور 300 جوتے کرائے پر لیے۔ مجھے اس وقت ثانیہ مرزا پر کرش تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

ورون نے مزید بتایا کہ اس وقت ثانیہ نے مجھ سے  سیب مانگا تو میں ان کے لیے سیب لے آیا اور ان کی امی کو دیے، سیب دیکھ کر ثانیہ کی والدہ نے کہا کہ یہ کس نے منگوائے۔شکر ثانیہ نے اس وقت فوراً آکر کہا کہ یہ مجھے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ ان دنوں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔

گزشتہ دنوں خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے اب تک ثانیہ اور شعیب کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button