تازہ ترینخیبر پختونخواہ

پشاور، ٹک ٹاک بناتے ہوئے 12سالہ لڑکا جاں بحق

پشاور (اے ون نیوز)شاہ قبول پولیس سٹیشن کی حدود ڈبگر ی گا ر ڈن میں 12سالہ لڑکا اپنی ہی گو لی کا نشا نہ بن کر جاں بحق ہو گیا متو فی ٹک ٹا ک بنا تے ہوئے پستول کیسا تھ کھیل رہا تھا کہ غلطی سے انگلی ٹریکر پر لگ جا نے سے گو لی فائر ہو ئی۔

پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے رپور ٹ درج کر لی ہے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز خو ر شید سکنہ بیری با غ ڈبگر ی گا رڈن نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا شعیب عمر 12سال اپنے دوستو ں کیسا تھ موجود تھا اور پستول نکال کر ٹک ٹا ک بنانے کیدورا ن پستول کیسا تھ کھیل رہا تھا کہ غلطی سے اسکی انگلی ٹریکر پر لگ جا نے سے گو لی فائر ہو ئی جو اسکو لگ کر شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشو یشنا ک حا لت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا

پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور پستول سمیت دیگر شواہد اکھٹے کر کے رپور ٹ درج کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button