یہ تو 54 سال کی موٹی نکلی،ترک خاتون شادی کرنے لاہور پہنچ گئی،نوجوان بھاگ نکلا

0

لاہور (اے ون نیوز)یہ تو 54 سال کی موٹی نکلی،ترک خاتون شادی کرنے لاہور پہنچ گئی،نوجوان بھاگ نکلا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کا خواب سجائے ترکی سے لاہور آنے والی خاتون کو متوقع شوہر زیادہ عمر کے باعث چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

ایان چنگ یلدیز نامی ترک خاتون لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے پہنچیں۔ نوجوان نے انہیں ریسیو کیا اور جب دیکھا کہ خاتون کی عمر 54 سال ہے اور وہ موٹی بھی ہےتو وہ گاڑی لانے کا بہانہ کرکے اسے چھوڑ کر بھاگ گیا۔

خاتون کے مطابق اس کی لاہور کے نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی۔ اس نے فیس بک پر اپنی جوانی کی تصویر لگا رکھی تھی لیکن حقیقت میں ان کی عمر 54 سال ہے اور اسی وجہ سے ان کا محبوب انہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

خوفزدہ محبوب کے فرار ہونے پر خاتون تھانہ لاری اڈہ پہنچ گئیں لیکن اردو اور انگریزی سے ناواقف ہونے کی بنا پر پولیس اہلکاروں کو اپنا مسئلہ نہ سمجھا سکیں جس کے بعد پولیس حکام نے ترک قونصل خانے سے رابطہ کیا۔

ترک خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا ہے اور درخواست کی ہے کہ اس کے محبوب کو ڈھونڈا جائے۔ ترک قونصل خانے نے خاتون کیلئے رہائش کا انتظام کرکے پولیس کے بغیر اپنے طور پر نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here