انوکھی دلیل،امریکی خاتون نے190 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے کارچلا کر کنٹرول چھوڑ دیا

0

اوہائیو(اے ون نیوز)انوکھی دلیل،امریکی خاتون نے ایسا کام کر دیا کہ اپ بھی سر پکر کر بیٹھ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیوکے شہر بِیچ وڈ میں190کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کارچلانے والی خاتون کا خطرناک ایکسیڈنٹ ہوتے ہوتے رہ گیا اور وہ خود اوران کی 11 سالہ بچی محفوظ رہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ماہ کے وسط میں پیش آیا، جس میں ایک 31 سالہ خاتون کی تیز رفتار کار ریڈ سگنل توڑتے ہوئے سامنے سے گزرنے والی گاڑی کے اگلے حصے سے ٹکراگئی۔

کار کی رفتار تیز تھی اس لیے وہ سنبھل نہ سکی اورکافی دیر تک مختلف پولز اور فٹ پاتھ پر ٹکرانےکے بعد ایک گھر سے ٹکرا گئی، خوش قسمتی سے نہ تو ٹکرلگنے والی گاڑی کے ڈرائیورکوکچھ ہوا اور نہ ہی گھر میں یا روڈ پر کوئی اورموجود تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،البتہ خاتون اوران کی بیٹی کو ہلکی چوٹیں آئیں جن کے علاج کے لیے دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کواس وقت شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اسے حادثے کی وجوہات کی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ سب خاتون نے جان بوجھ کر کیا تھا۔

دوران تفتیش پولیس کو خاتون کی جانب سے کسی قسم کی نشہ آوراشیا کے استعمال کا ثبوت نہ مل سکا، لیکن خاتون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر تیز رفتاری سے گاڑی چلائی اور خدا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا کیونکہ وہ خدا پر اپنے ایمان کا امتحان لینا چاہتی تھی۔

پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس کے خلاف خطرناک ڈرائیونگ، خود کو نقصان پہنچانے اور بچی کی جان خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here