راولپنڈی ،3 پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

0

راولپنڈی(اے ون نیوز) اعلیٰ حکام نے پولیس اہلکاروں کی سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔

تین پولیس اہلکاروں کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ ٹک ٹاک پرراولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین، کانسٹیبل حمزہ اورکانسٹیبل رضوان کو معطل کردیا۔

اہلکار تھانہ آراے بازارمیں تعینات تھے اور انہوں نے موبائل میں بیٹھ کر اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اورمحکمانہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here