ساہیوال ،برقعہ پہن کر پرس چھننے والا انوکھا چور گرفتار

0

ساہیوال(اے ون نیوز)پرس چوری کرنےوالا انوکھا چور گرفتار،نوجوان برقعہ پہن کر لڑکی کا روپ دھار کر خواتین کے قریب جاتا تھا اور پرس چھین کر رفو چکر ہو جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے گزشتہ رات پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو برقعہ پہن کر لڑکی بنا ہوا تھا،وہ برقعہ کی آڑ میں خواتین کے قریب جاتا تھا اور پرس چھین کا فرار ہو جاتا تھا،نوجوان کو کنعان پارک کے قریب سے گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد اسے تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here