آزاد کشمیراسمبلی،سپیکراوررڈپٹی سپیکر کے نام سامنے آ گئے

0

مظفرآباد(اے ون نیوز)آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے،جس کے بعد سپیکراورڈپٹسپیکر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ تحریک انصاف نے انوارالحق کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ریاض گجر کو نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارتینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیرمحمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پررفیق نیئر اورسمندر پارکشمیریوں کی نشست پرمحمد اقبال کامیاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here