پشاورکے شہریوں کیلئے خوش خبری،وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

0

پشاور(اے ون نیوز) پشاور کے شہریوں کیلئے بڑی خبر، تحریک انصاف حکومت کا پشاور میں جدید سفری سہولت کا میگا منصوبہ بی آر ٹی آخر کار مکمل ہوگیا، وزیراعظم عمران خان میگا پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب چمکنی ڈپو میں منعقد ہوئی۔ بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے، بی آر ٹی کا فی سٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا۔ ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن کا فاصلہ 850 میٹر ہے۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے شہریوں میں صرف 3 دنوں میں 80 ہزار کارڈ مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

بی آر ٹی منصوبے پر کام کا آغاز اکتوبر سال 2017 میں ہوا جس کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم 6 ماہ گرزنے کے بعد کام مکمل نہیں کیا جاسکا اور اگلی تاریخ دی گئی جس کے بعد تاریخوں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا۔ رواں سال آخری بار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبہ جون 2020 میں مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بی آرٹی منصوبے کا روٹ مکمل کر لیا گیا ہے تاہم کوریڈور سے متصل کمرشل پلازے اور دیگر عمارات کورونا وائرس کے باعث مکمل نہیں کی جاسکیں، جنہیں عنقریب مکمل کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here