عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،اہم فیصلہ ہوگیا

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ڈٹ کر کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ ڈٹ کر کام کرنے کی ہدایت کی،ذرائع کے مطابق عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ملاقات میں پنجاب کے سیاسی امور زیر بحث آئیں گے۔ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ اپوزیشن کے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں ڈسکہ الیکشن پر بھی پی ٹی آئی کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جائے گی،

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here