سینی ٹائزرسے شراب بنا کر پینے والے تین افراد ہلاک

0

بہاولپور(اے ون نیوز) ہینڈ سینیٹائزر سے شراب بنا کر پینے والے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور کے مطابق بھٹہ کالونی میں گزشتہ شب تین افراد نے شراب نہ ملنے پر ہینڈ سینیٹائزر سے شراب بنا کر پی تھی جس کے بعد تینوں افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں افراد دم توڑ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here