نون اور شین کے بیانیے ٹائیں ٹائیں فش ہوچکے،شیخ رشید

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے کیس میں افغان تحقیقاتی ٹیم آئی ہے، افغان سفیر کی بیٹی ہماری بیٹیوں کی طرح ہے، پولیس نے 11 لوگوں کو پکڑا تھا جن میں 4 ٹیکسی ڈرائیور شامل ہیں، ان سے تفتیش کا ریکارڈ موجود ہے۔ اسلام آباد پولیس افغان تفتیشی حکام کے جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو کو محفوظ اور ماڈرن بنانے کیلئے ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نون اور شین لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، ان کے سب بیانیے ٹائیں ٹائیں فش ہوچکے، اقتدار کے بھوکوں کو کوئی پذیرائی نہیں مل رہی۔ پانچ اگست کوملک بھر میں یوم استحصال منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے متعلق جمعرات کو اجلاس طلب کر لیا ہے، ماہ مقدس میں ہرصورت امن وامان برقراررہےگا، چاہتے ہیں کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ اپنا عقیدہ چھوڑیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ اورش لیگ میں مفاہمت اورمزاحمت کی لڑائی ہے، پہلے ہی کہا تھا ن لیگ اورش لیگ 2 جماعتیں ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں مل رہی، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں، ن لیگ کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان پہنچا، یہ پارٹی اپنی انگلیاں ہی کاٹے گی،ن لیگ ٹائیں ٹائیں فش اورٹھس ہوچکی ہے۔

نورمقدم کیس سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس مقابلے میں ملزم کو نہیں مروا سکتا، امید ہے ملزم کو سزائے موت ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ایف 11 میں سیلاب آیا، ہمارے پاس ریسکیو 1122 ہی نہیں، ڈی سی اسلام آباد کو نالوں پر قائم تمام تجاوزات گرانے کا حکم دیا ہے۔ جڑواں شہروں کے نالوں پر قائم تجاوزات ختم کریں گے، 30 اگست تک نالوں پرقائم تجاوزات ختم ہونی چاہئیں۔ ہولی فیملی ہسپتال میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے، نادرا، سائبرکرائم میں تبادلے کرنے کی ہدایت کی ہے، بیرون ملک نادرا اور پاسپورٹ کے محکمے میں موجودہ افراد واپس آ کررپورٹ کریں، چین ہماراعظیم دوست ہے، ہرمشکل میں ساتھ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here