چین کا پاکستان کو کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کا تحفہ

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا ،پاکستان کو کرونا نے پاک کرنے کےلئے مزید خوراکیں بھیج دیں

تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کو سائنو فام کورونا ویکسین کی 20 لاکھ خوراکوں کا تحفہ دیا۔ چین سے سائنو فام ویکسین کی کھیپ دو روز میں لائی جائے گی۔

چین سے سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔ چین سے دو روز میں کل 35 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز لائی جائیں گی۔ چین سے 20 لاکھ سائنوفام ، 15 لاکھ کین سائنو ڈوز لائی جائیں گی۔ پاکستان نے 15 لاکھ کین سائنو ڈوز چینی کمپنی سے خریدی ہیں۔ چین سے کین سائنو کی 3 لاکھ تیار اور 12 لاکھ ڈوز کا خام مال لایا جائے گا۔ کین سائنو کی دونوں کھیپ 3 اگست کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 57 ہزار 735، سندھ میں 3 لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، بلوچستان میں 30 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212، اسلام آباد میں 88 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار 532 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 20 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 67، سندھ میں 6 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 468، اسلام آباد میں 803، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 628 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here