تازہ ترین
کامونکے،آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنیوالی 2خواتین جاں بحق

کامونکے(اے ون نیوز) بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والی دو خواتین جاں بحق۔
گذشتہ روز نواحی گاوں لالو پور ڈیرہ دینداراں کی تیس سالہ روزی بی بی اور پچاس سالہ صابراں بارش کے دوران کھیتوں میں کام کررہی تھی کہ اچانک ان پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجہ میںدونوں خواتین موقع پر دم توڑ گئیں۔
ریسکیو 1122کی ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعد دو نوں خواتین کی نعشیں ورثا کے حوالے کردیں۔