پاکستان کی معروف ماڈل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

0

لاہور(اے ون نیوز)معروف ماڈل لارا مدھوال لاہور سے ایبٹ آباد جاتے ہوئےکار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔

لارا مدھوال کے دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی گئی ہے۔ ستائیس سالہ لارا گزشتہ روز لاہور سے ایبٹ آباد جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا جس میں وہ دم توڑ گئیں۔ لارا مدھوال ایک معروف ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ سٹائلسٹ بھی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here