پنجاب میوزک گروپ دوحہ کے زیراہتمام محفل موسیقی

0

دوحہ(اے ون نیوز)پنجاب میوزک گروپ دوحہ قطر میں عیدکے پہلے اور دوسرے روز پروگرام ہوا جس کے چیف آرگنائزر نذاکت علی خان نے سارے انتظامات کئے۔ پی ایم جی دوحہ گروپ میں میوزک نائٹ ہوئے اور اس میں سنگر استاد اکبر علی خان اور استاد سجاد حسین سونو نے عید کی خوشی میں بہت گایا اور اس پروگرام کے چیف گیسٹ حاجی محمد جمیل شریف اور سید نعیم شاہ گیلانی تھے۔

اس پروگرام میں خصوصی گیسٹ فلپائن سے آئی جو پاکستان پروگرام کو بہت پسند کرتی ہے اور سنگر بھی ہے جن کے نام (VILMA TUMALA)، (CHERRY MAY) اور تیسری کا نام(SHARLYN) اور پروگرام میں نزاکت علی خان نے سب کو خوش آمدید کہا اور نزاکت علی نے سب کے ساتھ طبلہ بھی بجایا اور پروگرام کے Host عبدالجبار چودھری اور ہارنیم پلے شاہد رشید تھے جو اس گروپ کے چیئرمین بھی ہیں ۔ یہ پروگرام عید کے دن اور دوسرے دن ہوا۔اس پروگرام میں جو لوگ پاکستان کے نہیں تھے ان لوگوں نے بھی بھرپور عید کا مزہ لیا۔اس پروگرام میں اورنگزیب اور ان کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔

اس پروگرام میں دوحہ قطر کے لوگ بہت خوش ہوئے اور اس پروگرام میں نزاکت علی خان نے اپنی کمپنی کی طرف سے سب انتظامات کیے۔ چائے کھانا وغیرہ اور یہ پروگرام دوحہ قطر کی فیملی کو بھی بہت پسند آیا۔ آخر میں نزاکت علی خان نے سب کا دل سے شکریہ ادا کیااور کہا کہ میرا قطر کا یہ نمبر00974778623284 ہے اگر کوئی ہمارے پروگرام میں آنا چاہیے تو ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here