میئرز آف راچڈیل الیون نے پاکستان ہائی کمیشن الیون کو کرکٹ سیریز میں شکست دے دی

0

راچڈیل (اے ون نیوز)میئرز آف راچڈیل الیون اور پاکستان ہائی کمیشن الیون کے درمیان میتھو ماس ہائی سکول میں چیئریٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا

خراب موسم کے باعث کرکٹ میچ کا انعقاد ان ڈور کیا گیاجس میں کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہائی کمیشن آف پاکستان الیون ٹیم کی قیادت ہائی کمشنر معظم خان جبکہ میئر آف راچڈیل الیون کی قیادت میئر عاصم رشید نے کی دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر تین میچ کھیلے گئے میئرز آف راچڈیل کی ٹیم نے شاندار مقابلے کے بعد پہلا میچ جیت لیا ‘ دوسرا میچ پاکستان ہائی کمیشن کی ٹیم نے اپنے نام کیا جبکہ تیسرا اور آخری میچ بھی میئرز راچڈیل کی ٹیم نے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اوورسیز انویسٹمنٹ اور ٹر یڈ ایڈوائزر صاحبزادہ جہانگیر کے علاوہ معروف بزنس مین انیل مسرت ، نبیل مسرت ، لارڈ واجد خان ، ممبر آف پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ ، ممبر آف پارلیمنٹ یاسمین قریشی ، ممبر آف پارلیمنٹ افضل خان ، کونسل جنرل طارق وزیر ، کونسلر محمد زمان کے علاوہ کمیونٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد خصوصی طور پر میچ دیکھنے پہنچی ہائی کمشنر معظم خان نے اس موقع پر کھلاڑیوں اور معززمہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاون کے بعد پابندیوں میں نرمی کی صورت میں یہ پہلا کرکٹ میچ تھا جس سے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے جلنے کا موقع میسر آیا راچڈیل کی پاکستانی کمیونٹی سے مل کربڑی خوشی ہوئی میں

مئیر آف راچڈیل عاصم رشید کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے ایک عرصہ بعد کمیونٹی کومثبت سرگرمی اور مل بیٹھنے کا موقع ملا انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ہمیں ویکسین لگوانی چاہیے اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھنا چاہیے مجھے علم ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کی وجہ سے بہت سارے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے ہم برطانیہ کی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے گی میچ کے اختیام پر راچڈیل کرکٹ کلب میں معززین کیلئے ڈنر کا اہتمام کیا گیااس موقع پرلوگوں نے بڑھ چڑھ کر چیئرٹی میں بھی حصہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here