پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ کے روز تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،6ارکان اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لاہور(جاوید ہاشمی سے)پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ شروع کرنے سے ہی بڑا دھچکا لگ گیا،تحریک انصاف کے 6ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے،لیکن باقاعدہ اعلان تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

اے ون ٹی وی کے رپورٹر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،خرم لغاری کا کہنا تھا ان کے ساتھ 5 دیگر ارکان اسمبلی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کریں گے،ارکان میں ایم پی اے خرم لغاری , عبدالحئی دستی ، علمدار قریشی سمیت 6 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔

خرم لغاری نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا معیار کیا ہے،ان کا کہنا تھا ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا ہوا کچھ اور ہے، ممکن ہے ہم اگلے تین سے چار روز میں اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔

یاد رہے کہ خرم لغاری ماضی میں بھی پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button