واٹس ایپ نے20لاکھ بھارتی صارفین کے اکاﺅنٹس بند کرنے کی وجہ بتا دی

0

کیلی فورنیا(اے ون نیوز)غلط معلومات دینے پر واٹس ایپ نے 20 لاکھ بھارتی صارفین کے اکاونٹس بند کردئیے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے بھارت میں 400 ملین سے زائد صارفین ہیں اور واٹس ایپ نے بھارت کے نئے متنازع سوشل میڈیا قوانین کے تحت پہلی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ میں ان 20 لاکھ اکاو¿نٹس کو بند کیا جن کے ذریعے غلط اور نقصان دہ معلومات شیئر کی گئی تھیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ناقص معلومات پر اکاو¿نٹس بلاک نہیں کیے جاتے بلکہ ٹھوس وجوہات پر کارروائی کی جاتی ہے۔ ان صارفین نے رواں سال 15 مئی سے 15 جون تک واٹس ایپ کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here