حکومت نے چپکے سے عید والے دن ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

0

اسلام آباد(اے ون نیوز )حکومت پاکستان نے چپکے سے عید والے دن ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔


پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here