چین نے تیز ترین ٹرین چلا کردنیا کو حیران کردیا،سپیڈ جان کر آپ بھی داد دیں گے

0

بیجنگ(اے ون نیوز)چین نے تیز ترین ٹرین چلا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،سپیڈ اتنی کہ اپ بھی چینیوں کی ٹیکنالوجی کی داد دیں گے

تفصیلات چین نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرین 600 کلو میٹر (373میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹرین دنیا میں کسی بھی ٹرین سے سب سے زیادہ تیز ہے، ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔

چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here