Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترینکھیل

ٹی 20ورلڈ کپ، بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

میلبرن(سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداءمیں بھارتی بالرز نے پاکستان کے دونوں اوپنرز کو جلد ٹھکانے لگادیا تھا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز سکور کیے، قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر بلے بازوں میں کپتان بابراعظم صفر، محمد رضوان 4، شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین آفریدی 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کےلئے شان مسعود نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ارشدیب اور ہاردک پانڈیا نے 3، 3 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے، دونوں نے بالترتیب 4، 4 رنز سکور کیے جبکہ دوسرے اینڈ پر کوہلی اور پانڈیا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 جبکہ ہاردک پانڈیا 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث روف اور محمد نواز نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، قومی ٹیم کے لیڈنگ پیسر شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔پاکستان ٹیم میںکپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رو¿ف شامل ہیں۔بھارت کا سکواڈکپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button