Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

ارشد شریف کی موت کیسے ہوئی ؟پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی،ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی،ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی،ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے،معدےسے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔

فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی،یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چند روز قبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button