Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

اے آروائی کے اینکر چودھری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا

لاہور (اے ون نیوز ) ایف آئی اے نے نجی ٹی وی اے آر وائی کے اینکر پرسن چودھری غلام حسین کو تحویل میں لے لیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چودھری غلام حسین کے صاحبزادے نے والد کی حراست میں لینے کی تصدیق کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹے نے بتایا کہ چودھری غلام حسین صاحب کو تیس سے چالیس لوگوں

نے تحویل میں لیا۔واقعے کے وقت چودھری غلام حسین گلبرگ میں کافی شاپ پر موجود تھے۔اے آر وائی نیوز کے اینکر چوہدری غلام حسین کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو ایک ایسے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے جس میں وہ گواہ تھے.

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کے صاحبزادے نے بتایا کہ ان کے والد کافی شاپ پر دوستوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ30سے40 افراد آئے اور انہیں بتایا کہ یہ ایک مقدمہ ہے  جس میں آپ کو حراست میں لینا ہے.

بیٹے کے مطابق ان کے والد صاحب نے بتایا کہ یہ مقدمہ تو بہت پرانا ہےاور میری صرف اس میں گواہی ہے ، اس مقدمے میں کچھ تھا بھی نہیں ، مگر ان افراد نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ چلیں ۔

واضح رہے کہ چوہدری غلام حسین کو لاہور کے علاقے گلبرگ سے ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور  کو مطلوب تھے۔چوہدری غلام حسین نے  مبینہ طور پر 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے  05 کروڑ 70 لاکھ کا قرض  لیا تھا۔مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔چوہدری غلام حسین  کے مقدمہ ہذا میں بینکنگ کورٹ نمبر ون لاہور  نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ ) جاری کیے ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button