Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

لانگ مارچ رواں دواں،لاکھوں افراد شریک

لاہور(رپورٹنگ ٹیم)تحریک انصاف کا لانگ مارچ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں شاہدرہ کی جانب روں دواں ہے،مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہیں،جگہ جگہ والہانہ استقبال،پھول نچھاور۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو بیساکھیوں پر کھڑا کیا ہے، چوروں کی حکومت ہے اور حکمرانوں پر کرپشن کے کیسز ہیں، حکومت سے معیشت سنبھل رہی ہے نہ ہی گورننس کے مسائل حل کر پائے ہیں، کسی جانب سے بھی مداخلت نہیں چاہتے، ہماری منزل صرف الیکشن ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مداخلت وہ چاہتے ہیں جو الیکشن نہیں لڑ سکتے اور حکمرانوں کے ساتھ عوام نہیں ہے، حکمران چاہتے ہیں بیک ڈور مذاکرات کریں، امریکا کے گھٹنے پکڑیں، پاکستان تحریک انصاف کو کسی کی مدد نہیں چاہیے، میں 200 سالہ کرکٹ کی تاریخ میں نیوٹرل امپائر لایا، میں نے صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ای وی ایم لانے کی کوشش کی، حکمرانوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو نہیں آنے دیا، ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے ملک میں صرف اور صرف صاف اور شفاف الیکشن کروائے جائیں اور عوام جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button